اسلام آباد : کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 مئی 2015 12:18

اسلام آباد : کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے نوٹس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015ء) : کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دے دیا. ریحام خان نے جواب کے ساتھ ساتھ ٹیکس کے ثبوت بھی ایف بی آر کو دئے.

(جاری ہے)

ایف بی آر کو فراہم کی گئی دستاویزات کے مطابق 2012ء اور2013 ء میں ریحام خان نے 3 لاکھ37 ہزار روپے جبکہ 14-2013 تک ریحام خان نے 4 لاکھ 9 ہزار 5 سو روپے ٹیکس کی ادائیگی کی. اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی سابق صدر زرداری کے اثاثہ جات کو شائع کریں۔