پولیس کی فائرنگ ، ڈسکہ بار کے صدر سمیت دو وکلا جاں بحق، وزیر اعلیٰ ، آئی جی کا نوٹس
پیر 25 مئی 2015 15:13
ڈسکہ / لاہور/ گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی2015ء) ڈسکہ میں وکلاء کی جانب سے مقامی ایس ایچ او کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر سمیت دو وکلاء جاں بحق ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس کی قیادت میں وکلاء نے مقامی ایس ایچ او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران ہنگامہ آرائی پر پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور ایک وکیل موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
وکلاء نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کنگ چی رکشوں میں ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعہ کے خلاف پنجاب بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
واقعہ کیخلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ لاہور میں مال روڈ پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے اور پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ گوجرانوالہ میں وکلا ء نے مظاہرہ کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی اور مقامی ہسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایلیٹ فورس کے اہلکار اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.