حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد کے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے

پیر 25 مئی 2015 23:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔ آل روینیو سندھ ایمپلا ئیز ایسو سی ایشن کی جا نب سے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے شہباز بلڈنگ میں بو رڈ آف روینیو دفاتر کی تا لا بند ی اور کا م چھو ڑ ہڑ تا ل کر کے احتجاجی کیمپ لگایاگیا ،جہاں ایسوسی ایشن کے مر کزی صدر سید سر دار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ احتجاجی کیمپ 29مئی تک جا ری ر ہی گی جس کے بعد یکم جو ن سے 5جو ن تک کر اچی کیمپ آفس بو رڈ آف روینیو میں کا م چھو ڑ ہڑتال کر کے احتجا جی کیمپ لگائی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ بو رڈ آف روینیو کے ملازمین سے نا انصا فی کی جا رہی ہے اسٹنٹ سیکر یٹر ی کی پر ومو شن پو سٹ پر نا ن کیڈ ر ایگر یکلچر ڈ پا ر ٹمنٹ سے مقر ر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیل نکا لنے والی کمپنیو ں کی جانب سے علا قے میں تر قیا تی کا م نہ کر انے اور مقا می افراد کو روز گا ر نہ دینے کیخلاف ضلع خیر پو ر کے تعلقہ نارہ کی ر ہا ئشی راجڑ بر ادری نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہر ہ کیا ، مظا ہر ین کمپنیو ں کی انتظا میہ کے خلاف سخت نعر ے با زی کر رہے تھے ، اس موقع پر بخش علی راجڑ ، احمد ر اجڑ ،دین محمد ر اجڑ اور دیگر نے بتا یا کہ تیل نکا لنے والی ملٹی نیشنل کمپنیو ں اوایم وی اور سائتا کی جانب سے انکی زمینو ں پر تیل نکا لنے کا کا م شر وع کیا گیا ہے لیکن زمینو ں کے مالکا ن کو نہ تو معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے اور نہ ہی مقا می افراد کو روز گا ر دیکر علا قے میں تر قیا تی کا م کر وائے جا رہے ہیں ۔

ٹنڈو جام کے رہائشی کسانوں نے زمینداروں سے معاوضہ رقم دلانے اور اغو اء کےئے گئے افراد کی با زیا بی کیلئے عورتوں اور بچو ں سمیت حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہر ہ کیا اس موقع پر کسا نو ں نے بتا یا کہ وہ گذ شتہ کئی سالو ں سے زمیندار علی محمد راجپو ت کی زمینو ں پر محنت مز دوری کر ر ہے ہیں لیکن انہیں معا وضہ نہیں د یا جا رہا اور اب تک کئی سالو ں کا معا وضہ 6712325روپے ہو چکا ہے اور معا وضہ طلب کر نے پر زمیند ار کی جا نب سے جھو ٹے مقد ما ت میں ملو ث کر انے سمیت سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں د ی جا رہی ہیں ، کسا نو ں نے بتا یا کہ اس طر ح زمیند ار عبد الر حمن مر ی اور حا جی گل حسن ساند جو کہ ڈ ائر یکٹر ایگر یکلچر بھی ہے نے دو کسانو ں منو بھیل اور کمو کچھی کے گھر کے افراد کو اغو اء کر لیا ہے ۔

ڈائریکٹرسٹیلٹمنٹ سروے کے ملازمین کے جبری تبادلوں اور زیادتیوں کیخلاف محکمے کے ملازمین نے دفاتر کو تالے لگاکر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری محمد یوسف چنہ اور سرفراز بھٹی کا کہنا تھا کہ افسران کی جانب سے محکمے کے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ملازمین کے دور دراز علاقوں میں تبادلے کئے جارہے ہیں جس سے ملازمین میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمے کے کرپٹ افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے