ٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں قائم مخلوط صوبائی حکومت عوامی اور متوسط طبقے کی نمائندہ حکومت ہے ، پسماندگی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار در محمد ناصر

منگل 26 مئی 2015 15:56

کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار در محمد ناصر نے کہا ہے کہ دکی سے پسماندگی کے خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،الیکشن کے دوران حلقہ انتخاب کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر نوجوانوں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں ملکی ترقی میں ان کا کردار مسلمہ ہے ،ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب صرف نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے ممکن ہوسکتا ہے ۔سردار درمحمد ناصر نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے مخلوط صوبائی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے اور صوبائی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کو فوری طور پر میرٹ پر عمل کرتے ہوئے قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں قائم مخلوط صوبائی حکومت عوامی اور متوسط طبقے کی نمائندہ حکومت ہے ہمارا دامن صاف اور احتساب کے لیے ہر وقت تیار ہے اور دکی سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،الیکشن کے دوران حلقہ انتخاب کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ دکی شہر کی صفائی ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر عوام کا بنیادی حق ہے جس کی تکمیل سے علاقے علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔