آئندہ بجٹ میں خیبرپختونخوا کیلئے نئی مراعات کا اعلان کیا جائے گا، انکم ٹیکس پر پانچ سال کیلئے چھوٹ، بینک قرضوں پر شرح سود میں خصوصی رعایت اور انڈسٹریل و کمرشل گیس کنکشنوں پر عائد پابندی ختم نہیں کی جاسکتی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
منگل 26 مئی 2015 19:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے نئی مراعات کا اعلان کیا جائے گا تاہم انہوں نے خیبرپختونخوا کی تاجر برادری کے صوبے میں انکم ٹیکس پر پانچ سال کیلئے چھوٹ، بینک قرضوں پر شرح سود میں خصوصی رعایت اور انڈسٹریل و کمرشل گیس کنکشنوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے مطالبات مسترد کر دیئے۔
وہ منگل کو یہاں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور کی قیادت میں ملاقات کرنے والے خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ خیبرپختونخوا کے تاجر سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
لہٰذا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبرپختونخوا میں انکم ٹیکس پر پانچ سال کیلئے چھوٹ، بینک قرضوں پر شرح سود میں رعایت اور گیس کے انڈسٹریل و کمرشل کنکشنوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا جائے۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیر خزانہ نے صوبہ خیبرپختونخوا کے تاجر نمائندوں کے مذکورہ بالا مطالبات پر عملدرآمد سے معذرت کرلی تاہم انہوں نے کہا کہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں خیبرپختونخوا کیلئے نئی مراعات کااعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے پاکستانی برآمدات پر عائد 25ٹن مال پر 100ڈالر ڈیوٹی اور 110فیصد بینک گارنٹی ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس سے صوبہ خیبرپختونخواکے تاجروں کو کافی فائدہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.