پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ

بدھ 1 مئی 2024 21:21

پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں ، تحریک انصاف کی جانب سے جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے گئے ، اسد قیصر نے رابطوں کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔