اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سانحہ ڈسکہ کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ
منگل 26 مئی 2015 20:44
اسلام آباد ۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ ڈسکہ کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے اور 14دن کے اندرکیس کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے سانحہ ڈسکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جس میں سانحہ ڈسکہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کیلئے دعاء مغفرت کی گئی۔
اجلاس کے دوران ہائی کورٹ بار کے صدر راجہ علیم خان عباسی نے ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے اور کیس کا فیصلہ 14دنوں کے اندر کرنے کے حوالے سے قرار داد پیش کی جسے بار کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین شعیب شاہین نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، وکلاء برادری نے کبھی بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جنہوں نے جلاو گھیراو کیا ہے، ان کا وکالت کے شعبے سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
-
پاکستان: مارخور کے تحفظ کے عالمی دن پر علاقائی تعاون پر زور
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر 1800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 100 ارب روپے سرپلس بجٹ پیش کردیا
-
وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، جمام کمال
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.