بہاولپور، ڈائریکٹر سمال ریومیننٹ لائیو سٹاک کی خاتون وٹرنری آفیسر سے فحش کلامی
تقریب میں چمڑی اُدھیڑ دینے کی دھمکی،خاتون آفیسر تقریب میں زاروقطار رو پڑیں
منگل 26 مئی 2015 22:24
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) ڈائریکٹر سمال ریومیننٹ لائیو سٹاک ملتان کی خاتون وٹرنری آفیسر سے فحش کلامی ،تقریب میں چمڑی اُدھیڑ دینے کی دھمکی ،خاتون آفیسر تقریب میں زاروقطار رو پڑیں،بعد ازاں وٹرنری آفیسر سے بھی بد کلامی ۔
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں ہونیوالی پر وقار تقریب جسمیں بیواؤں کو وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے مفت جانور تقسیم کرنا تھے میں موجود ڈائریکٹر سمال ریومیننٹ ملتان ڈاکٹر منصور ملک نے خاتون وٹرنری آفیسر گوٹھ لشکر ڈاکٹر مہوش اکبر سے انتہائی فحش کلامی کرتے ہوئے انکی چمڑی اُدھیڑ دینے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر خاتون آفیسر دلبرداشتہ ہو کر زاروقطار رو پڑیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر منصور ملک قبل ازیں بھی اس خاتون وٹرنری آفیسر ڈاکٹر مہوش اکبر کو تنگ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے رہے ہیں اس بارے میں ایک لائیو سٹاک کے ملازم نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر منصور ملک ملازمین سے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں پہلے یہ صرف مرد ملازمین سے اس طرح پیش آتے تھے اب انہوں نے خواتین ملازمین کیساتھ بھی فحش کلامی کرنا شروع کررکھی ہے اور موصوف اپنے آپ کو سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صاد ق کا خاص آدمی کہتے ہیں جبکہ موصوف وٹرنری آفیسر ڈاکٹر حسن کو بھی کپڑوں سے پکڑ کرکھسیٹتے رہے خواتین آفیسرز ڈائریکٹر کے اس عمل سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انکے اند ر شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر اس معاملے کی تحقیقات کرائیں تاکہ خواتین ملازمین آزادانہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.