ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت کے وکلاء کابھی ڈسکہ میں وکلاء کے قتل کیخلاف بھرپور احتجاج ‘عدالتی بائیکاٹ کیا
وکلاء احتجاج کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی
منگل 26 مئی 2015 22:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت کے وکلاء نے بھی ڈسکہ میں وکلاء کے قتل کے خلاف بھرپور احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کیا۔ وکلاء احتجاج کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ایف ایٹ کچہری میں وکلاء نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور تین روز تک سوگ منانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعہ کا از خود نوٹس لینے ، صوبائی وزیر داخلہ ، آئی جی پنجاب سے مستعفی ہونے اور ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کا ٹرائل 14 روز میں مکمل کر کے سزائے موت دینے کے مطالبات کئے گئے۔ دریں اثناء وکلاء نے ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں ریلی بھی نکالی جس میں اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین شعیب شاہین ، اراکین بار کونسل واجد گیلانی ، ہارون الرشید ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر علیم عباسی اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر زاہد محمود راجہ سمیت دیگر عہدیداروں اور سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.