28مئی یوم تکبیر تاریخ ساز دن ہے ‘یوم تکبیر کی اہمیت کے پیش نظروزیر اعظم اورآرمی چیف اس دن کو قومی دن قرار دینے کے ساتھ جوش وجذبہ اور شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کریں ‘رکن مرکزی جنرل کونسل مسلم لیگ (ن) اشفاق عباسی کا بیان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے تمام ساتھیوں کو اعلی اعزازات سے نوازنے کا مطالبہ

منگل 26 مئی 2015 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) 28مئی یوم تکبیر ایک تاریخ ساز دن ہے ،یوم تکبیر کی اہمیت کے پیش نظروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اورخصوصا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو چاہیے کہ وہ اس دن کو قومی دن قرار دینے کے ساتھ جوش وجذبہ اور شایان شان طریقہ سے منانے کا پہلی فرصت میں اعلان کریں اور پاکستان کے ان محسنوں کی خدمات کا اعتراف کریں ،جنھوں نے مشکل اور کڑے وقت میں ملک کے تحفظ ،دفاع اور عوام کی خوہشات کی امنگوں کے مطابق فیصلے کئے۔

(جاری ہے)

رکن مرکزی جنرل کونسل مسلم لیگ ن وممبر ضلعی امن کمیٹی اشفاق عباسی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اعلی ظرفی اور بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے تمام ساتھیوں کو اعلی اعزازات سے نوازا جائے، جنھوں نے دفاع پاکستان کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار اور نا قابل تسخیر بنا دیا ۔ یوم تکبیر کے تاریخ ساز دن کو اور اہم دن کو سرکاری سطح پر مکمل قومی اہتمام کے ساتھ منایا جائے ۔اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور پاک افواج مل کر لائحہ عمل طے کرے۔

متعلقہ عنوان :