آئندہ مالی سال کے بجٹ، رمصان کی آمد سے قبل اشیاء خورو نوش کی گراں فروشی کا آغاز ہو گیا

منگل 26 مئی 2015 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2015ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ اور رمصان کی آمد سے کچھ روز قبل اشیاء خورو نوش کی گراں فروشی کا آغاز ہو گیا ہے صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر علامہ اقبال ٹاؤن، سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، اندرون شہر، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ایجوکیشن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی جبکہ پولٹر ی کا کاروبار کرنے والوں نے صرف ایک روز میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔

صارفین کے مطابق دکانداروں نے انکو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 10 روپے سے لیکر 50 روپے تک مہنگے فروخت کئے ہیں۔ سبزیوں میں ایک کلو آلوکچا چھلکا کی قیمت17 روپے مقرر کی گئی لیکن دکاندار اسے24 روپے س تک فروخت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پیاز 38 کی بجائے47 روپے، ٹماٹر 50 روپے کی بجائے 65، لہسن دیسی 85 کی بجائے 100، ادرک سنگاپور 145 روپے کی بجائے170 روپے، پالک 12 کی بجائے 22 روپے، کھیرا دیسی 26 کی بجائے 40 روپے، کریلے 37 کی بجائے 50 روپے، لیموں دیسی 183 کی بجائے 225 روپے، پھلیاں 21 روپے کی بجائے 42 روپے، بند گوسھی 17 کی بجائے 29 روپے، پھول گوبھی 34 کی بجائے 56 روپے، سبز مرچ 55 کی بجائے 85 روپے، شملہ مرچ 27 کی بجائے 35 روپے، اروی 88 کی بجائے 100 روپے، گھیا کدو 21 کی بجائے 30 روپے، گھیا توری 27 کی بجائے 35 روپے، مٹر 104 کی بجائے 135 روپے، مولی 12 کی بجائے 18 روپے، بھنڈی 64 کی بجائے 80 روپے، ٹینڈے دیسی 29 کی بجائے 35 روپے، پھلوں میں سیب سفید 88 کی بجائے 110 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی پاکستانی 162 کی بجائے 225 روپے، کھجور 172 روپے کی بجائے 225 روپے، فالسہ193 روپے کی بجائے 250 روپے، آڑو 79 کی بجائے 150 روپے، آلوبخارہ 196 کی بجائے 250 روپے، آم سندھری 85 کی بجائے 120 روپے، کیلا اول درجن 85 کی بجائے 100 روپے، کیلا دوم درجن 64 روپے کی بجائے 80 روپے، خربوزہ 42 کی بجائے 55 روپے، آم انوررٹول 122 روپے کی بجائے 150 روپے میں فروخت ہوا۔

ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں صرف ایک روز میں 7روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 242روپے سے بڑھ کر 249روپے ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :