پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ماہر کھلاڑیوں کا پول بنانے پرغور شروع کر دیا
بدھ 27 مئی 2015 12:01
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ماہر کھلاڑیوں کا پول تیار کرنا چاہتا ہے ۔ اس ضمن میں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک میں مزید ٹیلنٹ کے سامنے آنے سے مستقبل قریب میں اس فارمیٹ میں زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیسی کارکردگی دوبارہ دہرائی جا سکے گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن تشکیل دینے کی جانب دیکھ رہے ہیں ، کھلاڑیوں کا ایسا امتزاج چاہتے ہیں جو میدان میں بیٹنگ اور باؤلنگ میں تیزی لا سکیں اور وہ اس فارمیٹ کی ضروریات بھی سمجھ پائیں ۔
ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی ممکن بنانا ترجیح ہے جو حالات کے پیش نظر ٹی ٹونٹی میچوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور اسی وجہ سے مختار احمد ، نعمان انور یا بلاول بھٹی جیسے کھلاڑیوں کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
ہارون رشید نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شاہد آفریدی کی حالیہ فارم پر خاصی تشویش ہے کیوں کہ آفریدی تجربہ کار کپتان اور اچھے کھلاڑی ہیں جن سے مزید عمدہ کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں ۔
چیف سلیکٹر نے عمر اکمل کو ون ڈے سکواڈ میں شامل نہ کرنے کے بارے میں کہا کہ نوجوان کرکٹر کو کھیل میں مزیدلگن کی ضرورت ہے ۔ ٹیم کیلئے ایسے پلیئرز چاہئیں جو مقابلوں کو اختتام کی جانب لے جاتے ہوئے توقعات کا بوجھ برداشت کر سکیں۔ موجودہ منظر نامے میں عمر اکمل ٹی ٹونٹی میں تو بہترین نظر آتے ہیں مگر ون ڈے او ر ٹیسٹ سکواڈ زمیں واپسی کیلئے انہیں اپنے کھیل پر مزید دھیان دینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.