پیف نے سکول عمارت کی فٹنس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

بدھ 27 مئی 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن واؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ سکول عمارت کا معائنہ کروا کر فٹنس سر ٹیفیکیٹ اور اس کی کاپی محفوظ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر (ایجوکیشن وؤچر سکیم(کی جانب سے جاری کردہ ایک محکمانہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کے لیئے ہر لحاظ سے محفوظ بلڈنگ کی فراہمی پیف کی اولین ترجیح ہے، لہذاسکول مالکان عمارت کی ضروری مرمت کا کام گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرلیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی خستہ حال سکول بلڈنگ اور اس حوالے سے پیف کی واضح پالیسی پر عمل در آمد میں ناکامی کی صورت پارٹنرشپ کی تنسیخ کی جاسکتی ہے۔پیف کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں سکول کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی کیونکہ معائدہ کے مطابق سکول میں تمام سہولیات کی فراہمی مالکان کی ذمہ داری ہے۔