قومی ایکشن پلان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ رانا محمد اقبال
حکومت اور پاک فوج دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دیگی وہ دن دور نہیں جب پاکستان پرامن ملک کے طور پر جانا جائیگا‘ ا سپیکر پنجاب اسمبلی
بدھ 27 مئی 2015 18:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ا سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشت گردی کا جڑسے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت اور افواجِ پاکستان دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دے رہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیامیں پرامن ملک کے طور پر جانا جائے گا،ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والا ہر شخص دہشت گرد ہے ،دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، دہشت گردوں کو چن چن کر مارا جارہاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں’’پرامن پاکستان کانفرنسـ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ افواج پاکستان آئندہ نسلوں کا مستقل پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے ملک دشمن قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔(جاری ہے)
قیام امن کے لیے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
ملکی ترقی کا انحصار قیام امن سے وابستہ ہے۔رانامحمد اقبال خاں نے مزید کہاکہ مذہبی فرقہ واریت اور لسانی تعصبات سے امن قائم نہیں رہ سکتا۔بین المذاہب ہم آہنگی سے ملک اور معاشرے کو پرامن بنا سکتے ہیں۔اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ پرامن پاکستان کے لیے طبقاتی کشمکش ختم کرنا ہو گی،غریب و امیر کا فرق مٹانا ہو گا۔ تعلیم ، روز گار اور صحت مند معاشرہ قیام امن کی ضمانت ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ اسلام محبت اور رواداری کادرس دیتا ہے ۔اسلام پرامن دین ہے جس نے انسانوں کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں ۔ انہوں نے حدیث نبویﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دیگر مسلمان محفوظ رہیں۔ قائداعظمؒ کے رہنما اصول ایمان، اتحاد، تنظیم سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی۔ سپیکر کاکہناتھا کہ حکومت پاکستان دنیا میں امن کی خواہاں ہے۔ دہشت گردی ایک ناسور ہے۔ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ پرامن پاکستان کے لیے عدل و انصاف، مساوات جیسے زریں اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.