عرفان صدیقی سے بیلا روس کی وزیر اطلاعات کی ملاقات
دونوں ممالک کے درمیان میڈیا، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق بیلاروس پاکستان میں میڈیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادب، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے ٗانانیش لیلی
بدھ 27 مئی 2015 21:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی سے بیلاروس کی وزیراطلاعات انانیش لیلیا نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ عرفان صدیقی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے بیلاروس کے صدر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ان کے دکھ میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بیلاروس کے صدرکے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان معیشت، اقتصادیات، تعلیم، میڈیا، سیاحت، ثقافت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک آزاد، فعال اور متحرک میڈیااپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کررہا ہے۔
بیلاروس اور پاکستان کے میڈیا کے درمیان وفود کے تبادلہ سے ایک دوسرے کے عوام کو قریب آنے اورایک دوسرے کے ممالک کے بارے میں آگہی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بیلاروس کی وزیراطلاعات انانیش لیلیا نے کہاکہ بیلاروس کے صدر کی والدہ کے انتقال پر سارا ملک سوگوار ہے اور ہم حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ بیلاروس کے صدر کے دورہ کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ انہوں نے پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کے معاون خصوصی کو جون میں بیلاروس میں منعقدہونے والے میڈیا فورم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس میں چوبیس ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس مشترکہ چیلنج میں ہمیں مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں امن مشترکہ کوششوں سے ہی فروغ پاسکتا ہے۔ انانیش لیلیا نے کہاکہ بیلاروس پاکستان میں میڈیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادب، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ بیلاروس میں نیشنل یونیورسٹی کے تحت سکول آف جرنل ازم قائم ہے جہاں ہم پاکستانی طالب علموں کو خوش آمدید کہیں گے ۔ انہوں نے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر بھی زوردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.