محکمہ صحت پنجاب کاہیپاٹائٹس سی بارے شعور بیدار کرنے کیلئے ہیلتھ ایجوکیشن مہم کاآغاز
جمعرات 28 مئی 2015 13:56
فیصل آباد ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے ہیپاٹائٹس سی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی ہیلتھ ایجوکیشن مہم کاآغازکردیا ہے اور کہاہے کہ مذکورہ بیماری کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر علاج کا آغازکر دیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے نیز انہوں نے اس ضمن میں پھیلائی جانیوالی افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول کے تعلقات ، ملنے جلنے ، اٹھنے بیٹھنے ، اکٹھے کھانے پینے سے ہیپاٹائٹس نہ پھیلتاہے ۔
محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس سی کے علاج کا دورانیہ عام طور پر 6 ماہ ہے لیکن مخصوص حالات میں ایک سال تک بھی ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو چا ہیے کہ وہ نیم حکیم ، عطائی اورہومیوسے متعلق غیر مستند افراداور گھریلو ٹوٹکوں کی بجائے ماہرین علاج جگر سے رجوع کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دوران علاج شربت فولاداورآئرن کی گولیوں کے علاوہ غیر ضروری ادویات کے استعمال، ٹیکے اور ڈرپ لگوانے سے بھی گریزکیاجائے۔
انہوں نے ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کوہدایت کی کہ وہ خون کے عطیات دینے سے بھی گریز کریں۔انہوں نے بتایاکہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہیں جہاں ماہرین طب سمیت متعلقہ عملہ مریضوں کو تمام ممکن سہولیات کی بہم رسانی کیلئے موجودہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی مریض کو علاج نہ ہونے کے بارے کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو وہ فوری متعلقہ مرکزصحت کے انچارج ، ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی و ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سے بھی رابطہ کر سکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.