میڈیا کرپشن کے خاتمہ کیلئے مزید موثر کردار ادا کرے ، نیب ’’ کرپشن سے انکار ‘‘ کے حوالے سے نیب کی مہم قابل تحسین ہے ، نیب غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنا کردار ادا کرے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید ڈپٹی چیئرمین نیب کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو
جمعہ 29 مئی 2015 20:52
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اور میڈیا کو اس سلسلے میں مزید موثر کردار ادا کرنا چاہیے ، ’’سے نو ٹو کرپشن ‘‘ کرپشن کے حوالے سے نیب نے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے جو مہم شروع کررکھی ہے وہ قابل تحسین اور نیب کو چاہیے کہ وہ غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنا کردار ادا کرے ۔
وہ جمعہ کو یہاں ڈپٹی چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) سعید احمد سرگانہ کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے نیب کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ نیب کے حکام نے وفاقی وزیر کو نیب کی طرف سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے سے نو ٹو کرپشن کے پیغام کو عوام میں پھیلانے کے حوالے سے اب تک کی کوششوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا کا معاشرے اور حکومتی اداروں سے کرپشن کے خاتمہ میں اہم کردار ہے اور میڈیا کی خبروں کی وجہ سے کرپشن کے کیسز منظر عام پر آتے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اپنے اس کردار کو جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال کے دوران مسلم لیگ (ن) کے حکومت کے علاوہ کرپشن کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا اور مسلم لیگ (ن) شفاف طریقے سے پالیسیاں تیار کرکے معاملات کو چلارہی ہے ، وفاقی وزیر نے نیب کی شعور بیدار کرنے سے متعلق مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ایک قومی خدمت کے مترادف ہے اور توقع ہے کہ اس مہم کے نتیجے میں معاشرے میں کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.