ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ اسلام آباد نے نوجوان کو قتل اور بھائی کو زخمی کرنے کے الزام میں 3ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی
جمعہ 29 مئی 2015 22:20
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ واجد علی خان نے نوجوان کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ملک محمد حسیب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان تیمور،علی اور افضال کی جانب سے بھی وکیل پیش ہوا ،دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل؛ خنجر اور چھری بھی برآمد کی ہے جبکہ دیگر شواہد بھی پیش کیے گئے ہیں ۔
فاضل جج نے تینوں ملزمان کو قتل کی دفعہ میں عمر قید ،ایک ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ،اقدام قتل کی دفعہ میں دو دو سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ تشدد کی دفعہ میں دس دس ہزار روپے دامان کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔فاضل عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ دامان کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان پابند سلاسل رہے گئے ۔مارگلہ پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر دلاور عباس کو قتل کرنے اور اس کے بھائی یاور کو زخمی کرنے کے الزام میں ثمر عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
-
فواد چوہدری کے بیان پر بھارتی سیاست میں ہلچل
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.