الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے ووٹ دینے کویقینی بنائے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کیاجائے انتخابی نتائج کوکالعدم قراردے کر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں
جمعہ 29 مئی 2015 22:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھی آزادی کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کرنے کویقینی بنائے اورجوجماعتیں خواتین کوووٹ دینے سے محروم کرنے کے گھناؤنے وغیرجمہوری عمل میں ملوث ہیں ان پرالیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خواتین کے حقوق کی تنظیمیں اورغیرملکی ذرائع ابلاغ اپنی رپورٹس میں مسلسل اس خدشہ کااظہار کررہے ہیں کہ خیبرپختونخوامیں بیشترسیاسی ومذہبی جماعتوں نے ماضی کی طرح گٹھ جوڑکرکے صوبہ کے بیشترعلاقوں خصوصاً پسماندہ علاقوں میں خواتین کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اعدادوشمارکے مطابق خیبرپختونخوا میں 43فیصد ووٹروں کی تعدادخواتین پر مشتمل ہے اورجس الیکشن میں اتنی بڑی تعدادمیں ووٹرزکوووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کیاجائے تووہ الیکشن نہ تومنصفانہ کہا جاسکتا ہے اورنہ ہی جمہوری قرار دیا جاسکتاہے۔
رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ خیبرپختونخوا میں ووٹنگ کاعمل غیرجانبدارمبصرین اورفوج کی زیرنگرانی کرایاجائے اوراس بات کویقینی بنایا جائے کہ خواتین سمیت صوبہ کاایک ایک ووٹراپنے حق رائے دہی کوکسی خوف اورجبرکے بغیر استعمال کرسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جس علاقہ میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کیاجائے وہاں کے انتخابی نتائج کوکالعدم قراردے کر غیرجانبدارمبصرین کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں اور جو جماعتیں خواتین کوووٹ کے حق سے محروم کرنے کے گھناؤنے عمل میں ملوث پائی جائیں ان پر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.