جماعت اسلامی نے تنخواہوں اورپنشن میں پچاس فیصداضافے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی
ہفتہ 30 مئی 2015 16:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے زرعی مداخل پرجنرل سیلزٹیکس کے خاتمے، تنخواہوں اورپنشن میں پچاس فیصد اضافے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ”اس ایوان کی رائے ہے کہ زراعت کے شعبہ میں زرعی مداخل پرجی ایس ٹی کوختم کیا جائے نیز بجٹ2015-16میں تنخواہوں اور پنشن میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے اور مزدور کی کم سے کم اجرت کو15ہزار ماہوارکیاجائے اور اس پر عملدرآمدکے قابل عمل نظام بنایاجائے نیز پنجاب میں بیروزگارنوجوانوں کے لئے بے روزگاری الاؤنس کاپیکج بنایاجائے“۔
علاوہ ازیں میڈیاکوجاری کردہ بیان ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاکہ حکمرانوں کے عاقبت ناادیش فیصلوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں ہوشربااضافہ ہوچکا ہے۔(جاری ہے)
بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے آئے روز نرخوں میں اضافے نے درحقیقت عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔لوگوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔رہی سہی کسر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔
صنعتی یونٹس بند اور سرمایہ دار دوسرے ممالک میں اپناسرمایہ منتقل کررہے ہیں۔بجٹ اوررمضان المبارک کے قریب آتے ہی ناجائز منافع خوراور ذخیرہ اندوزسرگرم ہوچکے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی عملاًغیرفعال ہوچکی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافہ کے ساتھ مہنگائی کے سیلاب کوروکنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال بنایاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.