موجودہ حکومت کی بہتر سفارت کاری کے باعث مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کابرطانوی ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کی کوششوں کا خیر مقدم
ہفتہ 30 مئی 2015 18:39
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کی کاوشوں سے بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر سے احسن طریقے سے روشناس ہورہی ہے ، کچھ عرصہ قبل اسی کمیٹی کے تعاون سے کشمیر ملین مارچ کے انعقاد نے کشمیریوں کے حقوق کی بھرپور ترجمانی کی ۔
آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں 35سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی شرکت اور اُن کی کشمیریوں کے حقوق کی حمایت اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بین لاقوامی برادری میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے احساس بڑھتا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
یہ ہی وجہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پہلی مرتبہ زیر بحث آیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا ۔
اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بہتر سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کیا ہے ۔ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اس کیلئے مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل بنیادی شرط ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیرمیں آئے ر وز ہونے والے احتجاج اور اس میں پاکستان کے حق میں لگائے جانے والے نعروں اور سبز ہلالی پرچم لہرانے سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوگیا ہے ۔ اسی بوکھلاہٹ کے نتیجے سے بھارتی وزیر دفاع اور وزیر داخلہ نت نئے بیان گھڑتے ہیں اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے جیسی بزدلانہ دھمکیوں کا سہارا لیتے ہیں ۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کبھی بھی کوئی حکومت ظلم و جبر سے کسی علاقے یا قوم پر دیر تک غاصبانہ قبضہ قائم نہیں رکھ سکی۔ بھارت کے لئے بہتر ہے کہ وہ گیدڑ بھپکیوں کا سہارا لینے کی بجائے کشمیریوں کے جائز حق کو تسلیم کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن و ترقی کی بنیاد رکھی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.