سانحہ ڈسکہ ایک بھیانک خواب ،اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں،سانحہ ڈسکہ کی تحقیقات میں کوتاہی برتی گئی توحکمرانوں کیخلاف بھرپورتحریک چلائیں گے ،سانحہ صفورہ گوٹھ اورمستونگ ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں،مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے
سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کا ڈسکہ بارایسوسی ایشن سے خطاب
ہفتہ 30 مئی 2015 19:11
ڈسکہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ سانحہ ڈسکہ ایک بھیانک خواب ہے،اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں اورملزمان کو کیفرکرداتک پہنچایاجائے۔سانحہ ڈسکہ کی تحقیقات میں کوتاہی برتی گئی توحکمرانوں کیخلاف بھرپورتحریک چلائیں گے۔وکلاء کے قتل عام پرانتہائی دُکھ ہے،ہماری ہمدردیاں جاں بحق ہونیوالوں کیساتھ ہیں۔
پرتشدداحتجاج سے وکلاء تحریک کو بدنام کرنیکی سازش کی جارہی ہے،وکلاء اورپولیس دونوں کو افہام وتفہیم سے کام لیناہوگا۔سانحہ مستونک حکومتی ناہلی کامنہ بولتاثبوت ہے،حکمران کے عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔سانحہ صفورہ گوٹھ اورمستونگ ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔(جاری ہے)
مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے باوجودپاکستانی حکمرانوں کا بھارت کیساتھ دوستانہ اورمعذرت خواہانہ روّیہ قابل تشویش ہے۔
وہ ہفتہ کو ڈسکہ بارایسوسی ایشن سے خطاب کررہے تھے سعودی عرب میں خودکش دھماکوں پر افسوس ہے مگرعرب حکمرانوں نے جوبویاتھاآج وہی کاٹ رہے ہیں۔سعودی حکومت نے یہودونصاریٰ کی غلامی میں جو کچھ کیااس کے نتائج اس سے زیادہ مختلف نہیں ہوسکتے تھے۔بلوچستان اورکے پی کے بعداب پنجاب اورسند ھ میں بھی سُنی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیگی۔ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کوبھارت اب مزیدظلم وستم اورجبرسے نہیں دباسکتا۔کشمیرکے مسئلے پرعالمی برادری کو بھی اپنادہرامعیارترک کرناہوگا۔ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ مسلم دنیااستعماری قوتوں کے ظلم کی چکی میں مسلسل پس رہی ہے۔پاکستان ترکی اوردیگراسلامی ممالک کے سربراہوں کو چاہیے کہ ایک مضبوط اورمستحکم اسلامی اتحادقائم کریں جومسلم ریاستوں کے معاشی، سیاسی، داخلی اورخارجی مسائل کے حل کیلئے کرداراداکرے۔اقوام متحدہ روزِاوّل سے ہی اسلام کُش پالیسیوں پرگامزن ہے جبکہ اوآئی سی محض ایک کاغذی اتحادکے سواکچھ نہیں۔اِس موقع پرایڈوکیٹ محمداویس سمدھو،محمدغضنفرایڈوکیٹ،محمدعمران بٹ ایڈوکیٹ،سُنّی تحریک کے صوبائی رہنمازاہدحبیب قادری،ضلعی رہنماحافظ غلام مرتضیٰ قادری، تحصیل صدرچوہدری محمدسجادحسین قادری ،قاری ذوالفقارسیالوی،حاجی جمیل چشتی سمیت دیگرممتازمذہبی،سماجی اورتاجر رہنمابھی موجود تھے۔درایں اثناء سُنّی تحریک کے ضلعی رہنماحافظ غلام مرتضیٰ قادری کی رہائشگاہ پرصحافیوں ،تاجروں اورمختلف سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے ثروت اعجازقادری نے کہاکہ پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات ناگزیرہوچکے ہیں، خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کاانعقادخوش آئندہے لیکن جب تک اختیارات براۂ راست عوام تک منتقل نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک ترقی کاخواب شرمندۂ تعبیرنہیں ہوگا۔ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ثروت اعجازقادری نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کو بھارت اب مزیدظلم وجبرسے نہیں دباسکتا۔عالمی برادری کی منافقت دُنیابھرکے امن وداؤ پرلگارہی ہے۔عالمی برادی اوربھارت کوہٹ دھرمی چھوڑناہوگی،اورکشمیریوں کو حق خودارادیت دیناہوگا۔مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے باوجودہمارے حکمرانوں کی پُراسراخاموشی انکی حب الوطنی پرسوالیہ نشان لگارہی ہے،حکومت کو قوم کے سامنے اکی وضاحت کرناہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.