خادم الحرمین الشریفین نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کعبہ اللہ کو اپنے ہاتھوں سے غسل دیا
اتوار 31 مئی 2015 23:25
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سالانہ روایت کے تحت مکہ مکرمہ میں کعبہ اللہ کو اپنے ہاتھوں سے غسل دیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کی صبح مکہ مکرمہ میں کعبہ اللہ کو اپنے ہاتھوں سے غسل دیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز بھی کعبہ اللہ کو غسل دینے کے عمل کے دوران شاہ سلمان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
وہ جب مسجد الحرام پہنچے تو گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر شاہ سلمان نے مسجد الحرام کے توسیعی اور مکہ مکرمہ کے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے دریافت کیا اور انھیں مرحوم شاہ عبداللہ کے دور میں شروع کیے گئے توسیع منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
انھوں نے شہزادہ خالد کو ہدایت کی کہ وہ حرم مکی کے توسیعی منصوبے کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کرائیں۔واضح رہے کہ مسجد الحرام کی تعمیر وتوسیع کا بڑا منصوبہ سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔اس منصوبے کے دو مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور اس وقت تیسرے مرحلے پر کام جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.