ایران مشرق وسطیٰ میں مداخلت اور دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے ،سعودی عرب،ایران کی جانب سے خطے میں مداخلت پر سعودی عرب خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا، یمن اور شام میں جاری بحرانوں کے حوالے سے سعودی عرب اور مصر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں،سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی مصری ہم منصب سامح شکری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
اتوار 31 مئی 2015 23:32
ریاض/ قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ کے امور میں مداخلت کررہا ہے اور دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایرن کی جانب سے خطے کے امور میں مداخلت پر ان کا ملک خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا۔
علاقائی امور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ یمن اور شام میں جاری بحرانوں کے حوالے سے سعودی عرب اور مصر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔اس موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ یمن بحران سے متعلق ان کے ملک کا موقف وہی ہے جو سعودی عرب کا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد میں مصر کی شمولیت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انھوں نے سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں گذشتہ جمعہ کے روز ایک مسجد کے باہر خودکش بم حملے کی مذمت کی ہے۔اس بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔سعودی سکیورٹی فورسز نے خودکش بمبار کی نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔اس خود کش بمبار نے مسجد کے باہر کھڑی گاڑیوں کے درمیان اپنی بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.