پاکستان اور چین آئند چند برسوں میں اقتصادی سطح پر یکساں ترقی کے ہمسفر ہونگے، وائس پریزیڈنٹ سنگیانگ ایگریکلچر یونیورسٹی

پیر 1 جون 2015 14:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) چین کی سنگیانگ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹ زینگ جی نے کہا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات میں موجود گرمجوشی عوام کی سطح پر بھی اسی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے جس سے خطے کے اہم ممالک کو ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے فائدہ اُٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات نہ صرف تعلیمی‘ ثقافتی اورمعاشی حوالوں سے پوری دنیا میں مثال کے طو رپر پیش کئے جاتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دونوں ممالک یکساں موقف کی وجہ سے ایک ٹھوس اہمیت کے حامل ہیں یہ بات یونیورسٹی میں قائم کئے جانیوالے کنفیوشش انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام منعقدہ رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے کہی ، آن لائن کے مطابقق چینی صدر زی چن پنگ کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد سب سے پہلے چینی ثقافتی وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اقبال آڈیٹوریم میں چینی ثقافت‘ ڈانس‘ میوزک اور پر مبنی خوبصورت پرفارمنس کے ذریعے چین کی لگ بھگ تمام علاقائی موسیقی‘ ڈانس اور ثقافت کی بھرپور عکاسی کی۔

(جاری ہے)

سنگ یانگ ایگریکلچریونیورسٹی ہرمچی چائناکے وائس پریزیڈنٹ مسٹر زینگ جی کی سربراہی میں آنیوالے ثقافتی وفد نے یونیورسٹی میں قائم کئے جانیوالے کنفیوشش انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام منعقدہ رنگا رنگ پروگرام میں چین کے مختلف علاقوں میں سنی جانیوالی موسیقی ‘ڈانس اور ایروبکس کا خوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ جبکہ رنگا رنگ پروگرام کے استقبالیہ کلمات میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ چینی پرفارمنس نہ صرف پاکستانی نوجوانوں کو چینی ثقافت‘ ڈانس اور میوزک سے متعارف کروائے گی بلکہ دونوں ممالک میں عوام کی سطح پر تعلقات میں بھی مزیدگرمجوشی کا باعث بنے گی۔

۔انہوں نے دونوں جامعات کے ڈائریکٹربیرونی روابط اور تدریسی سٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئند چند برسوں کے دوران دونوں ممالک اقتصادی سطح پر یکساں ترقی کے ہمسفر ہونگے جس کی بنیادوں میں دونوں ممالک کی سیاسی قیادت اور اکیڈمک کمیونٹی کا تعمیری کردار شامل ہوگا ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی کے 20سے زائد اساتذہ چینی اداروں سے ہائر ایجوکیشن حاصل کر چکے ہیں جبکہ 40مزید شارٹ ٹریننگ اور سکل ڈویلپمنٹ کورسز میں شریک ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے صوبے میں چینی لنیگوئج کالج کے قیام کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی نوجوانوں کو نہ صرف چینی زبان پر عبور حاصل ہوگا بلکہ اُبھرتی ہوئی معاشی طاقت کی مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے جانکاری بھی ہوگی۔۔تقریب میں چینی ثقافت وفد نے ہیپننگ ڈانس‘ دودار‘ رورل فوک ڈانس‘ مارشل آرٹس پرفارمنس‘ تاجک ڈانس‘ انسٹرومنٹل پرفارمنس‘ یانگ کو‘ واشوآرٹ پرفارمنس کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :