` ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

فی تولہ 46550اور 10گرام سونے کی قیمت39ہزار900 رو پے پر آگئی `

پیر 1 جون 2015 22:07

` ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا ۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں5ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1185ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 46ہزار650روپے سے کم ہوکر 46ہزار550روپے ہوگئی اسی طرح 85روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت39ہزار900 رو پے پر آگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 650روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔

`