پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے سرحد پار پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا
جنوبی ایشیاء میں پاکستان اور افغانستان پولیو سے مشترکہ طور پر متاثر ہیں ٗعائشہ رضا فاروق پاکستان اور افغانستان سرحد کے ملحقہ علاقوں میں ویکسی نیشن کے کام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ٗخطاب
بدھ 3 جون 2015 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے سرحد پار پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کے تدارک اور اس کے سرحد پار پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکمت عملی پر اتفاق ہو گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کی ٗ افغان وفد کی قیادت ڈاکٹر ہدایت الہ ستانکزئی سینئر مشیر برائے صحت نے کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان اور افغانستان پولیو سے مشترکہ طور پر متاثر ہیں اور اس خطے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے مل کر کوشیں کرنا ہوں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی نظریں ان دونوں ممالک کی جانب لگی ہیں اور جب تک دونوں ممالک پولیو کا خاتمہ نہیں کر لیتے، دنیا کو اس موذی مرض سے پاک نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان سرحد کے ملحقہ علاقوں میں ویکسی نیشن کے کام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور سرحدوں پر پولیو ویکسی نیشن پوائنٹ کی کارکردگی کو اس ضمن میں بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی نے پولیو کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کو ایک اکائی قرار دیا ہے لہذا ان دونوں ممالک میں جہاں بھی پولیو ہو گا۔ پورے خطے کو خطرہ لاحق رہے گا۔ اس موقع پر افغانستان کے مشیر صحت نے پولیو کو سرحد پار پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے وفود نے ایک مشترکہ پلان تیار کیا جس کی دونوں جانب سے منظوری دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.