پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے ‘ ایمبروز
جمعرات 4 جون 2015 11:56
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) عظیم ویسٹ انڈین باوٴلر اور باوٴلنگ کوچ کرٹلی ایمبروز نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ مستقل بنیادوں پر بحال ہو جائے گی۔ ایک انٹرویو میں کرٹلی ایمبروز نے وسیم اکرم کو دنیا کا بہترین باوٴلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے سب سے پسندیدہ باوٴلر تھے اور جب کبھی بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی جائیگی تو اس میں وسیم اکرم کا نام ضرور شامل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم گیند کا جس طریقے سے استعمال کرتے تھے میں اور مجھ جیسے متعدد باوٴلر ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے وہ ایک بہترین باوٴلر تھے اور میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ایمبروز نے کہا کہ وسیم اور وقار یونس کی جوڑی بہت شاندار تھی جو گیند کو سیم اور سوئنگ کرنے کی مہارت رکھتے تھے اور جس ٹیم میں بھی ایسے باوٴلر ہوں وہ حریف کے لیے انتہائی خطرناک بن جاتی ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.