سعودی وزارت داخلہ نے 2 مساجد میں بم حملوں میں ملوث 16 مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی
جمعرات 4 جون 2015 12:41
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے القطیف اور شہر دمام میں 2 مساجد پر تباہ کن بم حملوں میں ملوث16 مشتبہ مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔ عالمی میڈیاکے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے نماز جمعہ کے دوران حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد16 مشتبہ افرادکی فہرست جاری کی ہے جس میں انکے مختصر تعارف کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں اور ان کی گرفتاری میں معاون معلومات فراہم کرنے یا مدد دینے والوں کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ وزارتِ داخلہ نے دہشت گردی کی حملے کو ناکام بنانے میں مدد دینے والے فرد کے لیے 19 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ ان مطلوب افراد میں سعید فلاح عائض ال رشید، فیصل محمد سعید الزہرانی، سویلم الہادی الرویلی، ابراہیم یوسف ابراہیم الوزان، عبدالہادی معیض عبدالہادی القحطانی، عبدالرحیم عبداللہ بن عمر المطلق، احمد سالم احمد الحلیف الغامدی، محمد عوض سعید الفہمی الزہرانی، ہشام فہد محمد الخضیر، حسن محمد الویباری الشمری، سلطان عبدالعزیز الشہری، محسن محمد محسن العتیبی، بسام منصور احمد الیحییٰ، عبدالرحمان محمد علی البکری الشہری، محمد سلیمان رحیان الصقری العنزی اور حسن فرج محمد القحطانی شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.