دورہ پاکستان نے زمبابوین کھلاڑیوں کا بینک بیلنس بڑھا دیا
جمعرات 4 جون 2015 14:52
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) دورہ پاکستان زمبابوین کھلاڑیوں کیلئے مالی مسائل اور قرضوں سے نجات کا ذریعہ بن گیا۔ پی سی بی کی جانب سے مہمان پلیئرز کو دورے پر آمد یقینی بنانے کیلئے فی کس دس ہزار ڈالرز کی گارنٹی منی کی پیش کش کی گئی جس میں بعدازاں مزیداضافہ کر کے اسے بارہ ہزار پانچ سو ڈالرز کر دیاگیا تھا کیونکہ بعض زمبابوین کھلاڑی سیکیورٹی خدشات میں اس دورے کیلئے بہتر معاوضے کے خواہش مند تھے ۔
زمبابوین حکومت کی اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیٹی کی پاکستان میں سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر جائزہ رپورٹ کے برعکس مالی کشش کے باعث زمبابوین کھلاڑی دورے پر آمادہ ہوئے ۔ ا س طرح پاکستان میں چھ سال کے بعد شائقین کو ملکی میدانوں پر کسی ٹیسٹ ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا۔(جاری ہے)
انفرادی ادائیگیاں بھی پانچ لاکھ ڈالرز کا حصہ تھیں جو پی سی بی کی جانب سے دورے سے قبل کرکٹ زمبابوے کو ادا کی گئیں۔
پی سی بی نے کرکٹ زمبابوے یا کھلاڑیوں کو کسی قسم کی مالی ادائیگی سے متعلق چپ سادھی ہوئی ہے ۔جو رقم انفرادی طور پر کھلاڑیوں کو دی گئی ہے وہ کافی حد تک نیشنل کنٹریکٹ سے بھی زیادہ ہے جس کے تحت زمبابوین کھلاڑیوں کو ماہانہ تنخواہیں ملتی ہیں اور یہ رقم تقریباً ساڑھے چھ ہزار ڈالرز تک ہے جبکہ کھلاڑی اب بھی ورلڈ کپ فیس ملنے کے منتظر ہیں۔ زمبابوین ٹیم کے دورے کیلئے رقم دو حصوں میں ادا کی گئی ۔ ایک اس وقت جب مہمان کھلاڑیوں نے پاکستان میں قدم رکھا اور دوسری ادائیگی سیریز ختم ہونے پرہوئی۔ بعض کھلاڑی اب بھی زیادہ رقم کا مطالبہ کر نے کیلئے گفت وشنید کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.