میٹرو بس منصوبے کی تکمیل پر 44.84 ارب روپے خرچ ہوئے ، منصوبہ مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا گیا ، عوام کو فائدہ پہنچے گا ، کمشنر راولپنڈی کی راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بریفنگ
جمعرات 4 جون 2015 17:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود میٹرو بس منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا گیا، منصوبے میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا، میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کے باوجود منصوبے پر اضافی لاگت نہیں آنے دی گئی، میٹرو بس منصوبہ پونے 45 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا جس میں 5ارب روپے کی لاگت سے پشاور موڑ انٹرچینج کی تعمیر بھی شامل ہے۔
جمعرات کو جناح کنونشن سنٹر میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے 23مئی2014ء کو راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا، منصوبے کو رکاوٹوں کے باوجود 14 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے، میٹرو بس منصوبے سے جڑواں شہروں سے ایک لاکھ 35ہزار شہری روزانہ باکفایت سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، ابتدائی طور پر منصوبے کا آغاز 68بسوں سے کیا گیا ہے، ایک میٹرو بس میں 150مسافروں کی گنجائش ہے، میٹرو بس کے راولپنڈی میں 10اور اسلام آباد میں 14اسٹیشنز موجود ہیں ، منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو باکفایت اورباوقار سفری سہولیات میسر آئیں گی، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 23کلومیٹر طویل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.