محنت کشوں کیلئے وفاقی بجٹ میں خوشخبری، کم سے کم سے ماہانہ اجرت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ، 13 ہزارروپے کر دی گئی

جمعہ 5 جون 2015 18:15

محنت کشوں کیلئے وفاقی بجٹ میں خوشخبری، کم سے کم سے ماہانہ اجرت میں ایک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے محنت کشوں اور مزدوروں کووفاقی بجٹ میں خوشخبری سنا دی‘ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کم از کم سے ماہانہ اجرت ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ2015-16ء کے موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت چھوٹے سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہی ہے اور کم از کم تنخواہ اب 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

اسحق ڈار نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے بے روز گاری اور غربت کے لئے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اورمعیشت کی مضبوطی کیلئے بہترین پالیسیاں مرتب کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے مالی سال 2015-16 میں خصوصی پیکج رکھا گیا ہے

متعلقہ عنوان :