سیلانی ویلفیئرٹرسٹ اورانصاربرنی ٹرسٹ کا برما کی روہینگیا اقلیت کی امداد کے لیے مل جل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار
اس عالمی مسئلے پر ہم کوئی کلیدی کردار ادا نہیں کرسکتے مگر اپنی بساط سے بڑھ کر مظلوم لوگوں کی امداد کی کوشش کریں گے، عامر مدنی ہماری پہلی ترجیح ان لوگوں کے حق میں آواز اٹھانا ہے ،ہر فورم پر ان مظلوم لوگوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے، انصار برنی
جمعہ 5 جون 2015 22:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) معروف فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئرٹرسٹ اورانصاربرنی ٹرسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برما کی روہینگیا اقلیت کی امداد کے لیے مل جل کر کوششیں کریں گے۔اس عزم کا اظہار جمعہ کو سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے ہیڈآفس بہادرآباد میں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ اورانصاربرنی ٹرسٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیْ مولانابشیرفاروق قادری، انصاربرنی ٹرسٹ کے چیرمین انصاربرنی سیلانی ویلفیئر کے صدر یوسف لاکھانی، جوائنٹ سیکریٹری محمدعامرمدنی اور محمدزبیراشرفی نے شرکت کی۔
اجلاس میں برما کی روہینیہ اقلیت پر ہونے والے ظلم ستم اور بالخصوص سمندری کشتیوں میں پھنسے ہزاروں روہینگیا مسلمانوں کی حالت پر غور و خوض کیاگیا۔(جاری ہے)
دونوں فلاحی اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برما کی روہینگیا اقلیت کی امداد کے لیے مل جل کر کوششیں کریں گے۔ دورانِ اجلاس برمی روہنیگیا یونین کے رہنما سے فون پر رابطہ بھی کیاگیا اور برما کے مسلمانوں کی امداد اور اس کے طریقے کار پر بھی گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے بعد سیلانی ویلفیئر کے جوائنٹ سیکریٹری محمدعامرمدنی نے کہا کہ اگرچہ اس بہت بڑے عالمی مسئلے پر ہم کوئی کلیدی کردار ادا نہیں کرسکتے مگر اس نسل کشی اور ظلم کے خلاف اپنی بساط سے بڑھ کر مظلوم لوگوں کی امداد کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ادارے اور فلاحی ادارے برما کی مظلوم اقلیت کے لیے جامع منصوبہ بندی کریں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے دو مایہ ناز فلاحی ادارے اس عظیم کام کے لیے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں گے۔اس موقع پر انصاربرنی ٹرسٹ کے چیئرمین انصاربرنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سمندر میں موجود ان لوگوں کا ہے جن کے پاس نہ کھانے پینے کا سامان موجود ہے نہ ان کی صحیح تعداد کا کسی کو علم ہے نہ ہی ان مظلوم لوگوں کو کوئی ملک قبول کررہا ہے۔ ہماری پہلی ترجیح ان لوگوں کے حق میں آواز اٹھانا ہے اور جہاں جہاں ممکن ہوا ہر فورم پر ان مظلوم لوگوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.