برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ممبر بئیرسٹر امجد ملک سے مانچسٹر میں اہم ملاقات،ملاقات میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خاتمے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل زیر غور آئے

ہفتہ 6 جون 2015 17:57

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر  سید ابن عباس کی پنجاب اوورسیز پاکستانیز ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے مانچسٹرمیںایسسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ممبر بیئرسٹر امجد ملک سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔بئیرسٹر امجد ملک نے ہائی کمشنر سید ابن حسن کی آمد پر ان کا زبردست استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

دو طرفہ ملاقات میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اتفقا رائے پایا گیا۔ملاقات میں طے پایا گیا کہ نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے اور ان میں پائی جانے والی شدت پسندی کو ختم کرنے کے لئےوالدین کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔،مساجداور مسلم کمیونٹی سینٹرز کے ادارے کو مزید فعال بنا کر نوجوانوں کی بہتر تربیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کیا کام کر رہے ہیں اور انکی کارکردگی کیسے بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ملاقات میں اتفاق رائے پایا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بے پناہ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جن کے خاتمے کے لئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سمیت چاروں قونصل خانوں میں شکایات سیل قائم کئے جائیں گے اور بزرگ پاکستانیوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائے گی۔بعد ازاں پاکستانی ہائی کمشنر نے مانچسٹر میں پاکستانی قونصل خانے میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر مانچسٹر میں پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد اور پریس اتاشی منیر احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :