نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی،گیل کی 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سمرسیٹ نے ایک اور فتح سمیٹ لی
ہفتہ 6 جون 2015 21:24
لندن ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کرس گیل نے جارحانہ بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سمر سیٹ کو ایک اور فتح دلا دی۔ فاتح ٹیم نے ہیمشائر کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ گیل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
جیمز ونس کی ففٹی رائیگاں گئی۔(جاری ہے)
ٹاؤنٹن میں کھیلے گئے میچ میں ہیمشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 167 رنز بنائے، کپتان جیمز ونس 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ایلن بائی، سہیل تنویر اور گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سمر سیٹ نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 2 وکٹوں پر پورا کیا، گیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، پیٹر ٹریگو 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ایڈورڈز اور برگز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
پاکستانی ٹیم کو چند شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.