حکومت ڈرگ مافیا کیخلاف کاروائی کرنیوالے ڈرگ انسپکٹرزکاتحفظ یقینی بنائے

ڈرگ مافیا خودکو بچانے کیلئے ہیلتھ ٹاسک فورس کے نمائندوں کو بلیک میل کررہی ہے‘ پی پی اے کی احتجاجی پریس کانفرنس

ہفتہ 6 جون 2015 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے ملتان میں رونما ہونیوالے واقعے کے بعد حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرگ انسپکٹرزکو بلیک میل کرنے والی ڈرگ مافیا کا سدباب کریں تاکہ وہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔پی پی اے کی جانب سے یہ احتجاجی پریس کانفر نس ملتان میں رونماہونیوالے واقعے کے ردعمل میں کی گئی جس میں بسم اللہ ٹریڈرز کے دوبھائیوں محمد ناصر اور محمدطاہر نے ڈرگ انسپکٹرعثمان غنی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اُن پر نہ صرف ملازمہ کا حمل گرانے کا جھوٹا کیس کیاگیاہے بلکہ تین سالہ بیٹی کے اغواء کا جھوٹامقدمہ درج کراکر اُنہیں بلیک میل کیا جارہاہے۔

واضح رہے کہ ملتان گھنٹہ گھر میڈیسن مارکیٹ میں واقع بسم اللہ ٹریڈرزمیں ڈرگ انسپکٹرنے چھاپہ مارکر جعلی ادویات برآمدکرکے متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیاتھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملزمان نے خود کو بچانے کیلئے ملزمان نے جواباً جھوٹے کیس بناکر ڈرگ انسپکٹرکوبلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے اس واقعے اور بلیک میلر فافیاکے خلاف پریس کانفرنس کرکے نہ صرف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایاہے بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ ایسی مافیاکے سدباب اور ڈرگ انسپکٹرز کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ وہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھاکرشہریوں کو جعلی ادویات کے استعمال سے بچاسکیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے ازخود ہیلتھ ٹاسک فورس قائم کی تھی۔پی پی اے نے مطالبہ کیاہے کہ صوبہ پنجاب کے سیکریٹری صحت جوادرفیق ملک اورہیلتھ ٹاسک فورس کے چیئرمین خواجہ عمران نذیرجنوبی پنجاب کے ڈرگ انسپکٹروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار اداکریں اور حقیقی ملزموں کو قرار واقعی سزادلائیں تاکہ انصاف کا بول بالا ہے۔لاہورپریس کلب میں ہونیوالی احتجاجی پریس کانفرنس میں صوبائی صدرڈاکٹرخالدحسین کے علاوہ ڈاکٹرفرازاشرف،عبداللہ بھٹی،نورمحمد مہر،عمران احمد ممتاز،سلمان توقیر،آصف فاروق اعوان،ندیم اقبال،مزمل سعید چوہدری،ڈاکٹرعمیرڈار،ڈاکٹررابیل کنول بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔