ہری پور میں مسافر کوچ الٹنے سے 25 افراد زخمی، 5 کی حالت تشویشناک

اتوار 7 جون 2015 17:38

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ ہری پور میں الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔اتوارکو پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ ہری پور میں پنیاں کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال ہری پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :