مسلم لیگ (ق)صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر محمد انتخاب خان چمکنی کا بجٹ 2015-16 پر اظہار خیال

اتوار 7 جون 2015 17:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء ) مسلم لیگ (ق)خیبر پختونخواہ کے صدر محمد انتخاب خان چمکنی نے صحافیوں سے حالیہ بجٹ 2015-16 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ صرف لفظوں کا ہیر پھیر ہے غریب آدمی اور نوکر پیشہ افراد کیلئے اسمیں کوئی خوشخبری نہیں اس بجٹ سے صاف ظاہر ہے کہ اسحاق ڈار کا یہ بجٹ صرف امیروں کیلئے اور کارخانہ داروں کیلئے مرعات فراہم کرنا اور غریب عوام کیلئے ٹیکس اور مہنگائی کے سِوا کچھ نہیں ۔

اس بجٹ میں خورد نوش کے اشیاء پر ٹیکس لگا کر عام آدمی کی زندگی میں مزید مشکلات ڈال دیے ہیں یہا ں تک کہ بجٹ سے چند دن پہلے پٹرول کی فی لیٹر اور بجلی کے فی یونٹ میں اضافہ کر کے عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے یہ بات بھی قابل غور ہیں کہ آئندہ چند دنوں میں گیس کی قیمتیں بھی بڑھائی جا رہی ہے جو کہ عوا م پر ایٹم بم کی طرح گرانے کی مترادف ہو گی ۔

(جاری ہے)

مرکزی حکومت کے خالی نعرے جو کہ عوام دوست پالیسیوں کے مترادف ہوتے ہیں حقیقت میں عوام کیساتھ ظلم ونارواء ہے جس سے عوام میں بے چینی کی لہر پائی جارہی ہیں ۔

آنے والے دِنوں میں جو صورتِ حال نظر آرہی ہے لگتا ہے کہ عوام کا فی مشکل و تکلیف میں ہونگے۔خصوصًا رمضان کے مہینے میں اشیاء خوردنوش کی چیزوں پر یوٹیلیٹی سٹورز میں سبسڈی لگا کر عوام کو سہولت فراہم کی جائے جو اس مشکل اور مہنگائی کو کافی حد تک قابو کرلے گی اسکے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں جس سے عوام کو ریلیف مل سکیں ۔مرکزی حکومت کی طرف سے اس صوبے کیلئے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ قابل غور نہیں جس سے اس صوبے کے عوام میں احساس مہرومیت پائی جا رہی ہیں جو کہ غلط ہے اور ہمارے اس صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے لگتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی حکومت صوبہ خیبر پختونخواہ کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتی اسی لیے یہا ں پر کام کرنا اُنکے منشور میں نہیں۔

متعلقہ عنوان :