وفاقی حکومت برما میں درندگی کیخلاف بھر پور کردار ادا کرے ‘انسانیت سوز سلوک پر عالم اسلام کی مجرحانہ خاموشی قابل مذمت ہے

رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخار علی مشوانی کا مذمتی بیان

اتوار 7 جون 2015 17:38

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخار علی مشوانی نے کہا کہ وفاقی حکومت برما میں جاری درندگی کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرے ‘انسانیت سوز سلوک پر عالم اسلام کی مجرحانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔برما میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم سفاکی کی انتہاء ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کا بھی کوئی مثبت نظر نہیں آرہا ۔

(جاری ہے)

اُمت مسلمہ کو چاہیے کہ اپنے اتحاد سے برما میں ظالموں کے خلاف کارروائی کریں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے طرف سے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ یہودی فارمولے کے تحت تقسیم در تقسیم کا شکار ہے۔ پاکستانی حکومت سمیت عرب ممالک نے بھی اس سنگین مسئلے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام رکوانے کیلئے اقوام متحدہ پر دباو ڈالا جائے۔ اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔