پاک بھارت کرکٹ بحالی، آئی سی سی کا کردار ادا کرنے سے انکار
فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 19:45
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بار پھر بھارتی بالادستی کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے کسی بھی قسم کا کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کے حق میں ہیں لیکن ہم دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مستقل بنیادوں پر کرکٹ میچز کی دنیائے کرکٹ میں اہمیت کو سمجھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے آئی سی سی اس معاملے میں بالکل کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا کیونکہ یہ خالصتاً دونوں بورڈز کا دوطرفہ معاملہ ہے۔(جاری ہے)
رچرڈسن نے کہا کہ شائقین اور ناظرین کی دونوں ملکوں کے درمیان میچز میں دلچسپی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور یہ کرکٹ کے کھیل کے لیے بہت شاندار ہے۔
’ہم حتیٰ کہ آئی سی سی کے مقابلوں میں بھی ان دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے میچز میں شائقین کی دلچسپی اور جنون کو دیکھ چکے ہیں لیکن گورنس کے نئے نظام کے تحت دوطرفہ سیریز کا فیصلہ بورڈز خود کریں گے اور آئی سی سی صرف میچ آفیشلز تعینات کرنے کی ذمے دار ہو گی‘۔ انہوں نے کہا کہ تو آئی سی سی نہ اس معاملے میں مداخلت کر سکتی ہے اور نہ ہی کچھ اور لیکن ہم ان دونوں کو دوبارہ سے دوطرفہ میچز کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی پاکستان میں دورہ زمبابوے کی صورت میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر خوش نہیں۔ ’ہم نے میچ ا?فیشلز اس لیے نہیں بھیجے کیونکہ ہم قومی ٹیموں کی نسبت صورتحال کو مختلف زاویے سے دیکھ رہے تھے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سپورٹ نہیں کرتے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے زمبابوے کے خلاف اییک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پانچ میچوں کے لیے میچ آفیشل بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ زمبابوے کی مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم تھی۔رچرڈسن نے ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان جانا پسند ہے لیکن اس مرتبہ پہلے سے مصروفیات کی وجہ زمبابوے سیریز کے لیے لاہور کے دورے کی دعوت قبول نہیں کر سکا۔ ’میں تجارتی مصروفیات کی وجہ سے امریکا میں تھا اور وہ سے فارغ نہیں ہو سکا لیکن میں 2009 کے بعد متعدد مرتبہ پاکستان آ چکا ہوں۔ڈیو رشرڈسن نے مزید کہا کہ اگر کوئی اور ملک اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہے تو یہ دونوں بورڈز کے درمیان معاملہ ہو گا اور انہیں باہمی طور پر دورے کے تمام معاملات حل کرنا ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.