عورتوں کو اپنی جاگیر نہیں سمجھنا چاہئے‘ عمران ہاشمی
منگل 9 جون 2015 11:50
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)ایک وقت ایسا تھا کہ جب عمران ہاشمی کی فلموں پر کہانی اور ایکٹنگ سے زیادہ ان کے کسنگ مناظر کے لیے بات ہوتی تھی۔اس طرح کے امیج کے باوجود عمران ہاشمی کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی کوئی گپ شپ سننے کو نہیں ملی۔عمران ہاشمی اس کا پورا کریڈٹ اپنی بیوی پروین ساہنی کو دیتے ہیں عمران نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کامیاب رشتے کے پیچھے میری بیوی ہے۔
عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ آن سکرین میری شبہہ کیسی بھی ہو، میری بیوی کو مجھ پر مکمل اعتماد ہے۔عمران کا خیال ہے کہ میاں بیوی کے رشتے کی کامیابی کے لیے مرد اور عورت کو برابر کا درجہ دیا جانا ضروری ہے۔عمران کہتے ہیں، ’بیوی کو برابری کا درجہ دینا بہت ضروری ہے اور میاں بیوی میں ایک اٹوٹ اعتماد ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
فلم ہماری ادھوری کہانی میں انکے ساتھ ودیا بالن ہیں-بالی ووڈ میں مختلف مذاہب کے درمیان لوگوں میں شادی نئی بات نہیں ہے عمران کی بیوی ہندو ہیں۔
عمران کہتے ہیں، ’میں مسلم ہوں، میرا خدا پر یقین ہے لیکن میں نے کبھی اپنی بیوی کو نہیں کہا کہ تم اپنا مذہب تبدیل کر لو۔ اس طرح کی سوچ نہیں ہونی چاہئے۔خواتین کے ساتھ تشدد کے معاملے میں عمران کافی حساس ہیں۔وہ کہتے ہیں، ’مجھے ان مردوں پر بہت غصہ آتا ہے جو عورتوں کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میرے والد اور ماں دونوں نے مجھے بچپن سے ہی یہ تعلیم دی کہ عورتوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے یہی بات اب میں اپنے بیٹے کو سمجھتا ہوں-عمران ہاشمی 12 سال طویل فلمی کیریئر میں کئی رومانٹک، ڈراونی، سسپنس اور ایکشن فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انھوں نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن ان کی پچھلی چار فلمیں ’گھن چکر‘، ’انگلی‘، ’راجا نٹورلال‘ اور ’مسٹر ایکس‘ فلاپ رہیں۔ایسے میں 12 جون کو ریلیز ہونے والی ان کی نئی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ سے انہیں کافی امید ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بھارت : فلم ’’ہمارے بارہ“ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی ایک اور کوشش
-
سلمیٰ آغا کی وجہ سے شوبز کیریئر میں بہت نقصان اٹھانا پڑا، جاوید شیخ
-
شادی کی افواہوں پر اداکارپربھاس کی لب کشائی
-
ساجد حسن نے بھارت مخالف کردارادا کرنے سے انکارکرنے کی وجہ بتا دی
-
زرناب فاطمہ اور لاریب خالد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
پشاور کے لوگوں سمیت پاکستان بھر کے لوگ مہمان نواز اور محبتی ہیں،شاہ رخ خان
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی31ویں برسی 27 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف کامیڈین رنگیلا کومداحوں سے بچھڑے 19برس بیت گئے
-
پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی
-
اداکارہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی
-
کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی تصدیق ویڈیو وائرل
-
صبا حمید کے نئے ڈراما’’نورجہاں ‘‘کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر سخت تنقید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.