پشاور،ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کورکی گاڑی پر خود کش حملہ ،2 اہلکاروں سمیت3 جاں بحق،
جمعرات 11 جون 2015 12:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پشاور کے علاقے حیات آباد ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کور کی گاڑی کو خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا ہے جس سے2 اہلکار اور ایک راہ جاں بحق ہوگیا اور ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی ملک طارق اور3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیاہے ،پولیس ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے، بم دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ڈپٹی کمانڈنٹ اپنے محافظوں کے ہمراہ رہائش گاہ سے دفتر کی جانب روانہ تھے کہ حیات آباد کے علاقے فیز5 میں ایک خود کش حملہ آور نے موٹر سائیکل کو گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اس حملے میں ایک راہ گیر بھی مارا گیا ۔(جاری ہے)
دھماکے میں کمانڈنٹ ملک طارق اور ان کے تین محافظ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں پر 2 اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ایس ایس پی میاں سعید نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کی گاڑی کو رہائش گاہ سے چند میٹر کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق راہ گیر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ،یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ راہ گیر ہے یا کوئی اہلکار ۔انچارج ڈسپوزل سکواڈ شفقت ملک نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش دھماکہ میں7 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،حملہ آور نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی اور اپنی موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی ۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہےمزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.