ویت نام میں پہلے جوہری بجلی گھر کی تعمیر کیلئے جگہ خالی کرانے کا پروگرام منظور
جمعرات 11 جون 2015 14:20
ھنوئی ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ویت نام کے وزیر اعظم نگوئین تان زونگ نے ملک کے پہلے جوہری بجلی گھر کی تعمیر کیلئے جگہ خالی کرائے جانے کے حکومتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
(جاری ہے)
اس پروگرام کے مطابق ویت نام کے جنوبی صوبے نینھتوآن کے 2 علاقوں میں رہائش پذیر ایک ہزار 280 کنبوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا کیونکہ ان کے آبائی علاقوں میں 2 جوھری بجلی گھر یعنی 'نینھتوآن ون' اور ' نینھتوآن ٹو' بنانے کا منصوبہ ہے۔
بجلی گھر ' نینھتوآن ٹو' جاپانی شراکت داروں کی مدد سے بنایا جائے گا۔ مقامی باشندوں کی منتقلی کے پروگرام پر عمل درآمد 2018 تک مکمل کیا جائے گا۔ جوھری بجلی گھر 'نینھتوآن ون' کو 2024 میں چالو کئے جانے کا منصوبہ ہے۔واضح رہے کہ ویت نام کی تاریخ میں پہلا جوھری بجلی گھر روس کی مدد سے تعمیر کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.