مشکوک ایکشن کی جانچ :بائیو مکینک لیب منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار
جمعرات 11 جون 2015 14:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مشکوک ایکشن والے باؤلرز کے معائنے کیلئے بائیو مکینک لیب ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پی سی بی نے رواں سال مارچ تک لیب بنانے کا دعوی کیا تھا حقیقت میں کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے بارے کہا جاتا ہے کہ ان کی آنکھیں تب کھلتی ہیں جب پانی سر سے گزر جاتا ہے۔ یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بائیو مکینک لیب کی ادھوری عمارت ہے جس کے بنانے کا منصوبہ دو ہزار چھ میں شہریار خان کے بطور چیئرمین پہلے دور میں شروع ہوا۔
پھر نسیم اشرف آئے اعجاز بٹ کا دور بھی آیا لیکن کسی کی نظر یہاں نہ پڑی۔ کرکٹ کے حالات بدلنے کیلئے ذکائشرف اور نجم سیٹھی بھی چیئرمین کی گدی پر بیٹھے لیکن اس لیب کی نہ سنی گئی۔ حالات نے کروٹ لی پاکستان کے سٹار سپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی لگی جس نے سوئے ہوئے بورڈ حکام کو جگا دیا لیکن یہ ہوش بھی چند دنوں کا تھا۔(جاری ہے)
پی سی بی نے چند ہفتوں میں کام شروع اور رواں سال مارچ تک مکمل کرنے کا اعلان کیا۔
گزرتے وقت کے ساتھ جب سب کا دھیان ہٹا تو بورڈ نے ایک بار پھر اس عمارت سے منہ موڑ لیا۔ اب پی سی بی کا موقف ہے کہ رواں سال سمتبر میں کام شروع ہوگا اور آئندہ سال جنوری میں یہ لیب پوری طرح سے کام کرنا شروع کر دے گی۔ باوٴلرز کے ایکشن کے معائنے کے لئے بائیو مکنیک لیب آسٹریلیا' جنوبی افریقہ ' انگلینڈ اور بھارت کے پاس ہے جہاں سعید اجمل اور محمد حفیظ کو بھجوا کر بورڈ اپنے کروڑوں روپے خرچ کر چکا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.