سندھ میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل، ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں فہرستیں آویزاں کر دی گئیں
جمعرات 11 جون 2015 16:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے فہرستیں آویزاں کردی گئی ہیں ۔حلقہ بندیوں پر اعتراضات 12 جون سے 30جون کے درمیان وصول کئے جائیں گے جبکہ حتمی فہرستیں 28 جولائی کو شائع کی جائیں گی۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن نے اعتراضات نمٹانے کیلئے6ٹریبونل قائم کردیئے ہیں۔
کراچی میں 2، حیدر آباد، میرپور خاص، سکھراور لاڑکانہ میں ایک ایک ٹریبونل قائم کیا گیا ہے۔نئی حلقہ بندیوں کے بعد کراچی کے شہری علاقوں میں 213 یونین کمیٹیاں، 6 ضلعی میونسپل کارپوریشن اور ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن قائم کی جائیں گی اور دیہی علاقوں پرمشتمل کراچی کی 22یونین کونسلز بنائی جائیں گی جن میں 17 ملیر اور پانچ ضلع غربی میں ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.