اوکاڑہ،عدالتی حکم پر ضلعی انتظامیہ نے عبد اﷲ شوگر ملز کوسیل کرکے456بوری چینی قبضہ میں لے لی
شوگرمل نے کسانوں ،گورنمنٹ اور ٹھیکیداروں کے 40کروڑ روپے ادا نہ کرنے ہیں
جمعرات 11 جون 2015 19:28
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے عبد اﷲ شوگر ملز کو کسانوں ،گورنمنٹ اور ٹھیکیداروں کے 40کروڑ روپے ادا نہ کرنے پر سیل کر کے456بوری چینی قبضہ میں لے لی ہیں ۔
(جاری ہے)
ڈی سی او قیصر سلیم نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آصف رؤف خان کی سربراہی میں ڈی او انٹر پرائزز ،ڈی او فوڈ ،ڈی او لیبر،ڈی او ایکسائز اور اڈی او انڈسٹریز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے پولیس کی معاونت سے عبد اﷲ شوگر ملز کو سیل کر دیا ۔
عبداﷲ شوگر ملز کے لینڈ ایریا کو ڈکلیئر کر دیا گیا ہے اور اس کے اثاثہ جات اٹیچ کر دئیے گئے ہیں ۔عبداﷲ شوگر ملز کی پراپرٹی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نیلام کر دی جائے گی ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا ہے کہ کسانوں ک مفادات کا تحفظ اور ان کے بقایا جات کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.