ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سولرانرجی پلانٹ کی رائلٹی چولستان کے عوام کودینے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی
جمعرات 11 جون 2015 21:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے بہاولپورسولر انرجی پلانٹ کی رائلٹی چولستان کے عوام کودینے کے حوالے سے قراردادپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’یہ ایوان چولستان بہاولپور میں سولر انرجی پلانٹ کی پیداوار کے آغا ز پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہے نیز یہ مطالبہ کرتا ہے کہ پلانٹ پر (i) ملازمتیں بہاولپور کے لوگوں کو دی جائیں ۔
( i i) بہا و لپور کو بجلی کی سپلائی میں ترجیح دی جائے تاکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوسکے۔ (iii)بہاولپور / چولستان کو اس کی رائلٹی دی جائے‘‘۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اخترنے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ بہاولپوراورچولستان کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں انہیں کسی قسم کاکوئی ریلیف میسرنہیں۔(جاری ہے)
سولر انرجی پلانٹ بہاولپورکی رائلٹی دینے سے مقامی لوگوں کوفائدہ اور ان کے معیارزندگی بہتری آئے گی۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقیاتی بجٹ کارخ صرف ایک مخصوص شہر کی بجائے جنوبی پنجاب کی طرف بھی موڑا جائے۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بھی ان کاجائز آئینی وقانونی حق دیاجاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں مزیدقومی سطح کے منصوبے شروع کئے جانے چاہئیں تاکہ علاقے کے عوام کو ان کازیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔اگر حکومت جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کے ساتھ ساتھ بہاولپور کی صوبائی حیثیت کوبحال کردیتی ہے تووہاں کے عوام کو اپنے مسائل کی شنوائی کے لئے لاہور کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.