ڈاکٹر کو تھپر مارنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ گرفتار
جمعرات 11 جون 2015 21:30
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) میوزیکل کنسرٹ کے دوران ڈاکٹر کو تھپڑ مارنا بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے گرفتار کر لیا تاہم میکا سنگھ نے کچھ ہی دیر میں ضمانت کرا لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 11 اپریل کو بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے نئی دہلی میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران ڈاکٹر کو تھپڑ مارا تھا۔
(جاری ہے)
ڈاکٹرکی طرف سے شکایت درج کرائی گئی جس پر پولیس نے انھیں نوٹس جاری کیا اور کارروائی کرتے ہوئے میکا سنگھ کو گرفتار کر لیا تاہم کچھ ہی دیر میں میکا سنگھ ضمانت پر رہا ہو گئے۔
واضع رہے کہ میکا سنگھ کا شمار بھارت کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں میں پلے بیک سنگنگ بھی کی ہے۔ میکا سنگھ کے گائے ہوئے گانے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔ میکا سنگھ معروف گلوکار دلیر مہدی کے چھوٹے بھائی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.