اسلام آباد : ای جی اوز کو ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی، کچھ ایجنسیوں اور این جی اوز نے غیر قانونی طور پر بلوچستان جا کر کام کیا۔ پارلیمنٹ کے باہر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 14:12
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) : اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سے کئی این جی اوز بغیر کسی ضابطے کے ملک میں کام کررہی ہیں بعض این جی اوز صرف اسلام آباد کے لیے رجسٹرڈ تھیں لیکن وہ اسلام آباد سے بغیر اجازت بلوچستان پہنچ گئیں، انہوں نے تنبیہہ کی کہ غیرملکی این جی اوورز کو پاکستانی قوانین اور مفاد کی پاسداری کرنا ہوگی، کیونکہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز بھی بین الاقوامی این جی اووز پر اسلام آباد میں پابندی لگی۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر ملکی اور غیرملکی این جی اوز اچھا کام کررہی ہیں، اچھے کام کرنے والی این جی اوز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جو اچھا کام کر رہی ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں گے، اچھے کام کرنے والی این جی اووز کی چھتری تلے غلط کام کرنے نہیں دیں گے، بہت سی این جی اووز ملک کے مفاد کے خلاف کام کر رہی ہیں جن کا راز فاش کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں معاملے کو لانے کا سوچ رہے ہیں اور تمام این جی اوز کو چارٹر کے مطابق کام کرنے پرمجبورکرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پھانسی کے سزا یافتہ قیدی شفقت حسین کیس میں اس کے بچپن کی تصویر دکھا کر معاملے کو اٹھایا گیا جس عمر میں اس نے جرم کیا اس وقت کی تصویر نہیں دکھائی گئی اورہمیں پتہ ہے کہ اس میں کس این جی او کا ہاتھ ہے۔ لیکن اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ قتل کرتے وقت شفقت حسین کی عمر 23 سال تھی. شفقت حسین کا کیس پاکستان کے عدالتی نظام کو دنیا بھر میں بد نام کرنے کی محض ایک سازش تھی. اس کیس سے پاکستان کے جوڈیشل نظام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی ہے اس لیے قانون کی خلاف ورزی کو کسی طور بر داشت نہیں کیا جائے گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.