رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بدھ کو طلب کر لئے گئے
ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کاچاندجمعرات کونظر آنے کی پیش گوئی کردی
جمعہ 12 جون 2015 14:39
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) : رمضان المبارک 1436ھ کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 17جون بروز بدھ بمطابق 29 شعبان المعظم کو بوقت نماز مغرب طلب کرلیے گئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہو گا جبکہ پراونشل اور ذونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی وقت ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔
انہوں نے بتایاکہ ملک بھر سے شہادتیں جمع کرنے کے بعد مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن الیکٹرانک و پرنٹ میڈیاکے ذریعے رمضان المبارک کاچاند نظر آنے یا نہ آنے کااعلان کریں گے۔دریں اثناء ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ، قمر شناس ، علم الاعداد پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کاچاند30 شعبان المعظم 1436ھ بمطابق 18جون بروزجمعرات کو نظر آئیگا جبکہ یکم رمضان المبارک 1436ھ بمطابق 19 جون بروزجمعہ کو ہو گی اور ملک بھر کے فرزندان اسلام19 جون بروز جمعہ کو پہلا روزہ رکھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.